ایرانی فوج کا دعویٰ: "4 مطالبات پورے ہونے تک امریکا کو نہیں جانے دیں گے”

Iran threatens to immediately evacuate citizens near oil facilities in Saudi Arabia, Qatar and the UAE

ایرانی فوج کے ترجمان نے جاری جنگ کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ان کے چار بنیادی مطالبات پورے نہیں ہوتے، امریکا کو خطے سے نکلنے نہیں دیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ایران نے جنگ میں اب تک 800 امریکی فوجیوں کو ہلاک اور تقریباً 5 ہزار کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ 1321 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ایرانی فوج کا مزید کہنا ہے کہ اس نے اب تک 17 امریکی فوجی اڈوں کو تباہ کیا ہے، جسے وہ اپنی عسکری کامیابی قرار دے رہی ہے۔

ترجمان نے امریکی فوج کی موجودہ صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہوٹلوں اور دفاتر میں منتقل ہونا "ذلت آمیز پسپائی” ہے اور یہ امریکی عسکری حکمت عملی کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال امریکا کی عالمی ساکھ کے لیے بڑا دھچکا ہے اور اس سے اس کی عسکری برتری کا تاثر متاثر ہو رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے