190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں 31مارچ کو سماعت کے لئے مقرر،رجسٹرار آفس نے اہم کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

کازلسٹ کےمطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اورجسٹس آصف پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔ نیب نے سزا معطلی کی درخواستیں قابل سماعت نہ ہونے کا اعتراض اٹھایا تھا ۔

ہائیکورٹ نے بانی اور بشریٰ بی بی کے وکیل سے جواب طلب کر رکھا ہے،احتساب عدالت نے 17جنوری 2025 کو دونوں ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں جس کے خلاف درخواستیں زیر التوا ہیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے