ایران نے پاکستانی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دیدی۔ پاکستانی پرچم بردار 2 جہاز روزانہ آبنائے ہرمز سے گزریں گے۔
نائب وزیراعظم نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ایران کا اقدام ہماری مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط کرے گا۔ مذاکرات، سفارت کاری اور اعتماد سازی ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کا اقدام خوش آئند اور امن کی نوید ہے۔ خطے میں استحکام لانے میں مددگار ثابت ہو گا، ایران کا مثبت اعلان امن کی جانب اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
