بنوں کے علاقے منڈان وریشمی کلہ میں شدید بارش کے باعث ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی،جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود پانچ بچے ملبے تلے دب گئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثے کےفوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اورملبے تلے دبے تمام بچوں کو نکال لیا گیا،افسوسناک طور پر دو بہنیں اور ایک بھائی جاں بحق ہوگئے،جبکہ دو بچے زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کاکہنا ہےکہ جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں زخمی بچوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
