بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا،دائیں آنکھ میں پی وی ڈی مایوپیا اور اسٹیگمیٹزم کی تشخیص ہوئی ہے۔
پمز اسپتال کےسربراہ شعبہ چشم ڈاکٹرمحمد عارف خان نےبشریٰ بی بی کا تفصیلی معائنہ کیا،اس دوران بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے اور سر درد کی شکایت کی،معائنے کے بعد بشری بی بی کی دائیں آنکھ میں پی وی ڈی ، مایوپیا اور اسٹیگمیٹزم کی تشخیص ہوئی ہے۔
ڈاکٹرز نےمعائنے کے بعد ڈاکٹر نے آئی ڈراپس ، ادویات اور نزدیک کے لئے نظر کی عینک کا استعمال تجویز کر دیا،جبکہ انہیں مطالعہ اور قریب کے کاموں کے لیے مناسب اور روشن جگہ استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
میڈیکل ٹیم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہےکہ چار ہفتوں بعد بشریٰ بی بی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
