ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے معاملے پر وزارت خزانہ کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا،حتمی فیصلہ صوبوں سےمشاورت کےبعد ہوگا۔
حکومتی ذرائع کےمطابق صوبوں کی مشاورت کےبعد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنےکا فیصلہ ہوگا،اسمارٹ لاک ڈاؤن کب سےکب تک ہوگا،تمام اکائیوں کی منظوری لازمی قرار دی گئی،لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام کاروباری،تجارتی سرگرمیاں مدنظر رکھ کر کیا جائےگا۔
ذرائع کےمطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہوا تو صنعتی اور سروس سیکٹر بھی زد میں آئےگا،کفایت شعاری اقدامات کے تحت شادی بیاہ اور دیگر تقریبات محدود کی جائیں گی،اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہونے پرقومی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند ہوں گی۔
