بنوں میں تیز بارشوں نے تباہی مچادی۔ کئی گھروں کی چھتیں گرگئیں ۔ چھتیں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے۔
کوٹکہ غلام قادر میں برآمدہ گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ 35افراد زخمی ہوئے ۔ والخئ ممہ خیل میں کمرے کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ۔ شمدی کلہ مندیو میں بھی کمرے کی چھت گرنے سے خاتون کی جان چلی گئی۔
پی ڈی ایم اے نے بھی 25 مارچ سے جاری بارشوں پر جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، بارشوں سے مختلف اضلاع میں 9 افراد جاں بحق، 47 زخمی ہوئے۔ حادثات بنوں اور شمالی وزیرستان میں پیش آئے۔ صوبے میں بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
