حکومت کا فوری اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ، معاملہ مزید غور کیلئے کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مشاورتی اجلاس میں ملک میں فوری طور پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاقِ رائے نہ ہو سکا، جس کے باعث اس معاملے کو مزید غور کیلئے وزیر خزانہ سمیت دیگر وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبوں کی جانب سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے متفقہ رائے سامنے نہیں آ سکی، جبکہ صوبوں نے مؤقف اختیار کیا کہ معاشی سرگرمیوں پر پابندی سے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد کیلئے دیگر متبادل اقدامات پر غور کر رہی ہے تاکہ معیشت پر کم سے کم اثر پڑے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے