اسلام آباد : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔ چین نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا بھرپور سپورٹ کیا۔
نائب وزیراعظم کےدورہ چین میں اعلیٰ حکام بھی ہمراہ ہوں گے، چینی قیادت سے پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہو گی ۔ افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی بھی چین میں ہی ہوں گے۔