نیپرا نے بجلی 1 روپے 64 پیسےفی یونٹ مہنگی کرنےکی درخواست پر سماعت مکمل کر لی

نیپرا نے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 1.64روپے فی یونٹ اضافے کے معاملے پر سماعت مکمل کر لی، اتھارٹی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی ۔ بتایا گیا گردشی قرض 1700 ارب روپے ہو گیا ۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے  باعث پیداواری لاگت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ 

سی پی پی اے کی جانب سے فروری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کی گئی تھی۔  صنعتی صارفین کی جانب سے بڑھتی ہوئی لاگت اور سہہ ماہی  اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ صارفین نے کہا انڈسٹری اپنا بوجھ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی بوجھ اٹھاتی ہے۔ جنگ کی صورت حال میں پاور پلانٹس کو گیس کی قلت کا خدشہ ہے۔۔ کیا ایسی صورت میں انڈسٹری کیلئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ شروع کی جائے گی۔ سی پی پی اے نے بتایا کہ ایل این جی بند ہوئی ہے لیکن کوئلے کی سپلائی متاثر نہیں ہوئی۔  جنوری میں پاور سیکٹر کا گردشی قرض سترہ سو ارب روپے رہا ۔ سال کے آخر تک گردشی قرض ٹارگٹ سے زیادہ نہیں ہوگا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے