عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری۔۔ بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 83 پیسے کمی کر دی گئی۔
نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی
بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کی گئی۔۔سہ ماہی بنیادوں پر بجلی 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی۔۔
28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا
1 روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق تین ماہ کے لیے ہوگا
1روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق مئی ، جون اور جولائی کے لیے ہوگا
نیپر ا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔