پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ Reema Khan نے سوشل میڈیا پر خاموشی کی اہمیت سے متعلق ایک گہرا اور معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم Instagram پر امریکا میں مقیم اداکارہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ خاموشی اکثر وہ بات کہہ دیتی ہے جو الفاظ ادا نہیں کر سکتے۔
ویڈیو میں Reema Khan نے کہا کہ زندگی نے انہیں کئی اہم اسباق سکھائے ہیں، جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ ہر جھگڑا لڑنے کے قابل نہیں ہوتا اور ہر بحث انسان کی عزت میں اضافہ نہیں کرتی۔ ان کے مطابق ہر شخص توجہ کے قابل بھی نہیں ہوتا، اس لیے انسان کو یہ سیکھنا چاہیے کہ کب بولنا ہے اور کب خاموش رہنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات اپنے فیصلے وقت پر چھوڑ دینا بہتر ہوتا ہے اور اپنی توانائی ایسے لوگوں پر ضائع نہیں کرنی چاہیے جو اس کے مستحق نہ ہوں۔ ان کے بقول خاموشی ایک طاقتور ہتھیار ہے جو انسان کو سکون بھی دیتی ہے اور اسے غیر ضروری تنازعات سے دور رکھتی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بھی خاموشی کو طاقت اور حکمت سے بھرپور قرار دیتے ہوئے لکھا کہ کبھی کبھار سب سے مؤثر جواب یہی ہوتا ہے کہ انسان خاموش رہے اور کسی بحث میں نہ پڑے۔
ادھر سوشل میڈیا صارفین نے اس پیغام کو حالیہ تنازعات سے جوڑنا شروع کر دیا ہے، خاص طور پر Resham اور Deedar کے درمیان جاری لفظی جنگ کے تناظر میں۔ بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ پیغام بالواسطہ طور پر اسی تنازع کی طرف اشارہ ہے، تاہم اداکارہ نے اپنے بیان میں کسی کا نام نہیں لیا۔
ریما خان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین اسے ایک قیمتی نصیحت قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے موجودہ شوبز تنازعات سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔
