میشا شفیع کا عدالتی فیصلے کے بعد ردعمل، "شفا کے سفر کی طرف بڑھ رہی ہوں”

میشا شفیع کا عدالتی فیصلے کے بعد ردعمل، "شفا کے سفر کی طرف بڑھ رہی ہوں"

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف گلوکارہ Meesha Shafi نے ہتکِ عزت کے مقدمے میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد بالآخر اپنے خیالات کا اظہار کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد Meesha Shafi نے فوٹوز اور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم Instagram پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں، جن میں خواتین کے حوصلے، خودمختاری اور مزاحمت سے متعلق شاعری شامل تھی۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا کہ وہ اس مشکل مرحلے کو ایک ذاتی صدمہ سمجھتے ہوئے اب اپنی توجہ خود کو سنبھالنے اور آگے بڑھنے پر مرکوز کریں گی۔

گلوکارہ کے مطابق وہ اپنے تجربات سے گزر چکی ہیں اور اب شفا کے سفر کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے نزدیک سچ بولنا ہی اصل کامیابی ہے اور وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش جاری رکھیں گی۔

واضح رہے کہ یہ تنازع تقریباً آٹھ سال قبل اس وقت شروع ہوا تھا جب Meesha Shafi نے Ali Zafar پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ یہ معاملہ ’می ٹو‘ تحریک کے تناظر میں پاکستان کے نمایاں ترین کیسز میں شامل رہا، جس کے بعد دونوں فنکاروں کے درمیان طویل قانونی جنگ جاری رہی۔

یاد رہے کہ حالیہ عدالتی فیصلے میں Ali Zafar کو کامیاب قرار دیا گیا، جبکہ Meesha Shafi کو ہرجانے کے طور پر 50 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے