حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے بعد ریلوے مسافروں کو ریلیف دینے کیلئے وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھا لیاہے اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیاہے، اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا، فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔
ذرائع کا کہناتھا کہ آپریشنل اخراجات پورے کرنے کیلیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھالیکن وزیر اعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرایے بڑھانے سے منع کر دیا۔
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہناتھا کہ وزیر اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں، یہ عوام کیلیے تحفہ ہے، ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔
