بھارتی میگزین کا اعتراف: پاکستان کی سفارتکاری میں بڑھتا کردار، بھارت کو دھچکا

Indian magazine admits: Pakistan's growing role in diplomacy is a blow to India

بھارتی میگزین میں شائع ایک تجزیاتی مضمون میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سفارتی حکمتِ عملی کے باعث خطے میں طاقت کا توازن تبدیل ہو رہا ہے، جبکہ بھارت کو سفارتی محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی صحافی و تجزیہ کار Sushant Singh نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے حالیہ علاقائی اور عالمی معاملات میں اپنا کردار بڑھایا ہے اور مختلف طاقتوں کے درمیان رابطے کا ایک اہم پل بنتا جا رہا ہے۔

مضمون میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ تعلقات برقرار رکھتے ہوئے اپنی سفارتی اہمیت میں اضافہ کیا ہے، جبکہ بعض اہم مشرقِ وسطیٰ کے مذاکراتی عمل سے بھارت کا کردار محدود نظر آیا۔

تجزیے کے مطابق پاکستان کی فعال سفارتکاری نے اسے خطے میں ایک اہم فریق کے طور پر ابھارا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر اس کی ساکھ میں بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

مضمون میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے امریکا، چین، ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان رابطہ کاری میں اپنا کردار بڑھایا ہے، جسے علاقائی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تجزیہ نگار کے مطابق خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں پاکستان کی سفارتی سرگرمیوں نے اسے ایک نمایاں مقام دیا ہے، جبکہ بھارت کو اپنی خارجہ پالیسی کے حوالے سے نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے