ڈیزل مہنگا، گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 60 فیصد اضافہ کر دیا

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹرز طارق گجر کے مطابق کرایوں میں 60 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ فی کنٹینر کم از کم 12 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 28 ہزار روپے تک کرایہ بڑھایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں 85 فیصد اضافے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، اور نئے کرایوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

طارق گجر کا کہنا تھا کہ اگر ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 350 روپے سے کم ہو جاتی ہے تو کرایوں میں بھی کمی کر دی جائے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے