اسرائیلی کمانڈر کا اعتراف: حزب اللّٰہ کی طاقت توقع سے زیادہ نکلی

Israeli commander admits: Hezbollah's strength exceeded expectations

لبنانی تنظیم حزب اللہ کے خلاف محاذ پر موجود اسرائیلی فوجی قیادت نے اس کی عسکری صلاحیتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجی کمانڈ کے سربراہ رفی میلیوماسگب نے کہا کہ حزب اللّٰہ کی قوت نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔ ان کے بقول تنظیم نہ صرف فعال ہے بلکہ اس کے پاس تقریباً 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچرز موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حزب اللّٰہ مسلسل چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو ایک طویل اور شدید جنگی دباؤ پیدا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے حزب اللّٰہ کے بارے میں جو اندازہ لگایا تھا، حقیقت اس سے مختلف نکلی۔”

اسرائیلی کمانڈر نے شمالی اسرائیل میں ہونے والے نقصانات پر مقامی شہریوں سے معذرت بھی کی، جو حالیہ جھڑپوں اور حملوں کے نتیجے میں متاثر ہوئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے