ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان Ismail Baghaei نے سوشل میڈیا پر قرآن کریم کی ایک آیت شیئر کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں استقامت اور حوصلے کا پیغام دیا ہے۔ آیت کا مفہوم ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہمارا رب اللہ ہے اور پھر اس پر ثابت قدم رہتے ہیں، ان کے لیے نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
تجزیہ کار اس اقدام کو موجودہ کشیدہ حالات میں ایک علامتی اور روحانی پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس کا مقصد عوامی حوصلہ بلند رکھنا اور قومی یکجہتی کو اجاگر کرنا ہے۔
