وزیراعظم شہبازشریف کا ڈیزل 135 روپے اور پیٹرول 12 روپے سستا کرنے کا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج تاریخ ساز موقع پر بات کر رہا ہوں، آج اللہ کے فضل سے خلیج میں جنگ نہیں،امن کی باتیں ہو رہی ہیں، آج خلیج میں جنگ نہیں، امن کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آج اللہ کےفضل سےخلیج میں جنگ نہیں، امن کی باتیں ہو رہی ہیں، آج فریقین بات چیت کے لیے راضی ہو چکے ہیں، انتہائی اہم پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکا کی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے میری تجویز قبول کرتے ہوئے نہ صرف عارضی جنگ بندی پر اتفاق کیا بلکہ میری پرخلوص دعوت پر دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد آرہی ہے، پاکستان کو اللہ تعالی نے میزبانی کا شرف عطا فرمایا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ امریکا اور ایران کی قیادت پاکستان پہنچ رہی ہے، امریکا اور ایران کی قیادت کو اسلام آباد آنے کی دعوت پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اُن کی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنگ کے شعلے بجھانے کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا، یہ صرف پاکستان کے لیے نہیں،عالم اسلام کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، اِس نازک موقع پر پاکستان کی قیادت نے انتہائی محتاط انداز میں اعتماد کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ وعدہ تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کا فوری فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، قیامت خیزمہنگائی کا طوفان آیا ہے، وعدہ کیا تھا تیل کی قیمتیں کم ہوں گی تو فوری فائدہ عوام کو منتقل کریں گے، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نےعوام کو129ارب کی سبسڈی دی، میں نے اوگرا کی تجاویز کو مسترد کر دیا ہے، ڈیزل کی قیمت میں135روپے اور پٹرول کی قیمت میں 12 روپے کمی کا اعلان کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمت کم ہو کر 366 روپے فی لٹر ہو جائے گی جب کہ ڈیزل کی قیمت 520 کم ہوکر385 روپے ہوجائے گی ،پٹرولیم منصنوعات میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے ہو گا، موٹرسایئکل، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے سبسڈی کی فراہمی بدستورجاری رہے گی۔

دوسری جانب اوگرا نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 134 روپے 81 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 11 روپے 83 پیسے فی لٹر کمی ہوئی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے