سہیل آفریدی کا پچھلی حکومت میں مارچ کو فکسڈ میچ قرار دیے جانے پر علی امین گنڈاپور برہم

سہیل آفریدی کی جانب سے پچھلی صوبائی حکومت میں مارچ کو فکسڈ میچ قرار دیے جانے پر علی امین گنڈاپور برہم ہوگئے۔

علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ میرے پاس بھی بہت سی چیزیں ہیں، ہر ریکارڈ موجود ہے، اگر سامنے لایا تو سب بے نقاب ہوں گے، منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، اپنے اوپر توجہ دو، خود کچھ کرکے دکھاؤ۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ریکارڈ سامنے لایا تو سب بے نقاب ہوں گے، منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کی وجہ سے خاموش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مارچ سے متعلق سہیل آفریدی نے بیان دے کر بڑا الزام لگایا ہے، احسان فراموشی کی بھی ایک حد ہوتی ہے، اتنا ہی کرو جتنا برداشت کر سکو۔ میں اس طرح کی چیزیں بالکل برداشت نہیں کروں گا، مجھے ہر ایک کی اوقات کا پتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے