خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن

چترال اور کوہستان میں گزشتہ روز ہونے والی نیلامی سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 11 ہزار 800 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 34 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔

مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدن گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ 66 ہزار ڈالر زیادہ ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 7 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

نیلامی میں چترال کے مختلف علاقوں اور کوہستان کیلئے مارخور کے شکار کے پرمٹس کی نمایاں بولیاں لگائی گئیں۔

توشی ون چترال کا پرمٹ 3 لاکھ 20 ہزار 600 ڈالر، توشی ٹو چترال کا پرمٹ 3 لاکھ 35 ہزار 600 ڈالر، گہریت گول چترال کا پرمٹ 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر جبکہ کیگاہ کھوار کوہستان کا پرمٹ 2 لاکھ 95 ہزار 600 ڈالر میں نیلام ہوا۔

مارخور ٹرافی ہنٹنگ سے حاصل ہونے والی آمدن کا 80 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی کو دیا جائے گا، جبکہ باقی 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع ہوگا۔ اس تقسیم کے تحت مقامی آبادی کو جنگلی حیات کے تحفظ اور قدرتی وسائل کی حفاظت سے متعلق سرگرمیوں میں مالی فائدہ پہنچانے کا موقع ملے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے