ٹانک میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اتوار کو دفعہ144 نافذ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی اداروں کی سفارشات اور ممکنہ خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے اور علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹانک میں ڈپٹی کمشنر تنویر خان نے 12 اپریل کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک مختلف اہم شاہراہوں پر مکمل پابندی کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوڑ فورٹ، خرگی جنڈولہ، گرداوی، نیلی کچ اور گومل زام ڈیم جانے والے راستوں سمیت جنوبی وزیرستان اپر کی حدود تک آمد و رفت معطل رہے گی، جبکہ جنڈولہ بازار بھی مکمل طور پر بند رکھا جائے گا۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ایمرجنسی سروسز کو استثنیٰ حاصل ہے، انتہائی ضروری صورت حال میں پولیس یا سکیورٹی فورسز کی اجازت لازمی اور شہریوں کو شناختی دستاویزات ہمراہ رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے