Pakistan Super League (پی ایس ایل) سیزن 11 میں 20 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل نے واضح شکل اختیار کر لی ہے اور ٹیموں کے درمیان مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔
تازہ ترین صورتحال کے مطابق Peshawar Zalmi شاندار کارکردگی کے ساتھ سرفہرست ہے۔ زلمی نے اب تک 5 میچز میں 4 فتوحات حاصل کیں جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا، جس کے بعد ٹیم کے مجموعی پوائنٹس 9 ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب Multan Sultans بھی عمدہ فارم میں ہے اور 5 میچز میں 4 کامیابیوں کے ساتھ 8 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ Islamabad United 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
Karachi Kings نے 5 میچز میں 3 فتوحات کے بعد 6 پوائنٹس حاصل کر کے چوتھی پوزیشن سنبھال رکھی ہے۔
پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں Quetta Gladiators اور Lahore Qalandars 4،4 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔
ساتویں پوزیشن پر Hyderabad Kings موجود ہے جس نے اب تک ایک ہی کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ Rawalpindi Raiders بغیر کسی پوائنٹ کے آخری نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں اس بار 8 ٹیمیں شریک ہیں اور ٹورنامنٹ 26 مارچ سے 3 مئی تک جاری رہے گا، جس کے بعد ٹاپ 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
