محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان کے سیکرٹری عمران گچھکی کے مطابق یہ نایاب جانور 6 اپریل کو ہنگول نیشنل پارک کے علاقے ‘سپٹ’ کے قریب تھرمل امیجنگ (حرارتی عکس بندی) کی مدد سے دیکھا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فارسی چیتے کا شمار اس خطے کے ان شکاری جانوروں میں ہوتا ہے جو بہت مشکل سے دکھائی دیتے ہیں، اس مشاہدے کو علاقے میں جنگلی حیات کی موجودگی کا ٹھوس ثبوت قرار دیتے ہوئے اس نایاب نسل کے تحفظ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات نے چیتے کی حفاظت اور اس کی نسل کی بقا کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی ہیں تاکہ اس کے مسکن کو محفوظ بنایا جاسکے اور اس کے تحفظ کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جاسکیں۔
