Iraq کی پارلیمنٹ نے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں پیٹریاٹک یونین آف کردستان کے امیدوار نزار آمیدی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نزار آمیدی نے پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 249 میں سے 227 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد انہیں واضح اکثریت سے کامیاب قرار دیا گیا۔
وہ 2003 کے بعد قائم ہونے والے سیاسی نظام کے تحت عراق کے چھٹے صدر ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں مطلوبہ دو تہائی اکثریت حاصل نہ ہونے کے باعث انتخاب دوسرے مرحلے میں گیا، جہاں سادہ اکثریت کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا۔
اس مرحلے میں نزار آمیدی نے اپنے حریف امیدوار مثنا امین پر 15 ووٹوں کی برتری حاصل کی، جبکہ 7 ووٹ مسترد قرار دیے گئے۔
Patriotic Union of Kurdistan کے امیدوار کی کامیابی کے بعد انہیں آئینی حلف اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ کی جانب سے باضابطہ دعوت دی گئی ہے۔
عراقی آئین کے مطابق صدر کا انتخاب سیاسی پاور شیئرنگ نظام کے تحت کیا جاتا ہے، جس میں یہ عہدہ روایتی طور پر کرد نمائندے کے پاس ہوتا ہے، جبکہ حکومت سازی کا عمل اگلے مرحلے میں شروع ہوتا ہے۔
