پاکستان امریکا ایران مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے پُرامید ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور  سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو ایران امریکا مذاکرات  میں پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےکہا کہ  ایران اور امریکاکوکئی دہائیوں بعد آمنے سامنے بٹھانےکا سہرا پاکستان کو جاتا ہے۔ وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے لیے پُرامید ہے۔

وفاقی کابینہ نےایران امریکا مذاکرات کے لیے وزیراعظم کی کاوشوں کو سراہا۔کابینہ اراکین نے مذاکرات کے لیے نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کو  بھی سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے