امریکہ، ایران کا ایک میز پر آنا، پاکستان کی کامیاب سفارتکاری ہے: شازیہ مری

اسلام آباد ٹاکس پر اپنے بیان میں مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کیا، اسلام آباد مذاکرات اہم پیش رفت ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد مذاکرات کو اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دے دیا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ صرف مذاکرات کا ہونا ہی ایک بڑی پیش رفت ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ جنگ نہیں، مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں، اسلام آباد نے راستہ دکھا دیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق دنیا کے پاس کوئی “پلان بی” نہیں، امن کو ہی کامیاب ہونا ہوگا۔

شازیہ مری نے کہا کہ کشیدگی میں عارضی کمی، امن کی امید برقرار ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے سیزفائر اور بمباری میں کمی کو مثبت اشارہ قرار دیا، معاہدہ نہ ہونے کے باوجود پیش رفت ہوئی، رویوں میں نرمی خوش آئند ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر سطح پر امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، عالمی برادری کو بھی مذاکرات کے عمل کی حمایت کرنی چاہیے، پسِ پردہ رابطے جاری، مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہوئے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ اسلام آباد امن اور مکالمے کا اہم مرکز بن کر ابھرا، تنازعات کسی کے حق میں نہیں ہوتے، یہ زندگیوں اور روزگار کو تباہ کر دیتے ہیں، امید ہے کہ یہ کوششیں خطے میں پائیدار استحکام کا باعث بنیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے