پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ، زلمی کی بیٹنگ کا آغاز

PSL 11: Multan Sultans win the toss and decide to bowl first, Zalmi open the batting.

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ اسی کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ انہوں نے پچ کے بارے میں رائے دیتے ہوئے کہا کہ اس وکٹ پر 180 سے 190 رنز کا مجموعہ ایک اچھا اسکور ثابت ہو سکتا ہے۔

پشاور زلمی اس ایونٹ میں اب تک شاندار فارم میں ہے اور پانچ میچز میں ناقابلِ شکست رہی ہے، جہاں اس نے چار میچز جیتے جبکہ ایک میچ بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔ اسی کارکردگی کی بدولت زلمی پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز بھی عمدہ کارکردگی کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے، جس کے باعث یہ مقابلہ ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 11 کے تمام میچز جیو سوپر اور مائیکو ایپ پر براہِ راست نشر کیے جا رہے ہیں، جہاں شائقین کرکٹ بھرپور انداز میں ایونٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے