امریکا ایران مذاکرات، فیلڈ مارشل اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے

امریکا اور  ایران کے درمیان مذاکرات کے تناظر میں پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران پہنچ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی فیلڈ مارشل کے ہمراہ ہیں۔

دوسری جانب قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد ایران پہنچا ہے جہاں وہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے اہم بات چیت کرے گا۔ تہران پہنچنے پرایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

اس سے پہلے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بتایا تھا کہ پاکستان کے ذریعے امریکا سے  پیغامات کا تبادلہ کیا جارہا ہے اور مذاکرات کے تسلسل میں ایران آج پاکستانی وفد کی میزبانی کرے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے