رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 250 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا

پنجاب ریونیو اتھارٹی سے مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے محصولات کا ڈیٹا سامنے آگیا۔

ذرائع کےمطابق رواں مالی سال کے پہلےنوماہ میں 250 ارب روپےسے زائد ٹیکس اکٹھاکیاگیا،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 181 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔

ذرائع کےمطابق رواں سال گزشتہ سال کے مقابلےمیں 70 ارب زائد ریونیو اکٹھاہوا،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آمدن میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،مارچ میں 33 فیصد گروتھ ریٹ ریکارڈکیاگیا،رواں مالی سال مارچ میں 30 ارب سےزائد ٹیکس وصول کیاگیا،گزشتہ سال مارچ میں 22.4 ارب روپےمحصولات اکٹھےہوئےتھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے