مفت موبائل فون سم کی آڑ میں جعلی سمز کارڈز کے دھندے کا انکشاف

مفت موبائل فون سم کی آڑ میں جعلی سمز کارڈز کے دھندے کا انکشاف ہوا،پی ٹی اے نےجعلی سمز کے اجرا سے بچنے کیلئے  ہدایت نامہ  جاری کردیا۔

ہدایت نامےمیں کہا گیا ہےکہ مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق ہرگزایکسپوز نہ کریں،پی ٹی اے نے شہریوں کو خبردارکردیا،دھوکہ دہی سے صارف کی لاعلمی میں اس کے نام پردوسری سم بھی جاری ہو سکتی ہے،آپ کے نام پر جاری سم غیرقانونی استعمال میں آئے تو قانونی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے ہدایت دی کہ نئی سم ہمیشہ موبائل فون کمپنی کے کسٹمر سروس سینٹر یا فرنچائز سے ہی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد خریدیں،یقینی بنائیں کہ آپ کی اجازت کے بغیر کوئی سم آپ کے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نہ ہو۔

پی ٹی اے نے یہ بھی کہا ہےکہ شہری اپنے نام پر رجسٹرڈ اضافی اور غیر استعمال شدہ سمز کو فوری طور پر بلاک کرائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے