بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواست پر جلد فیصلہ کیلئے نئی درخواست دائر

درخواست میں میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے سزا معطلی درخواست پر جلد فیصلہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے، بشریٰ بی بی تک ان کے وکلا اور فیملی کی رسائی دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری پنڈی کے الشفا آئی ہسپتال میں کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرجری سے پہلے کسی فیملی ممبر کو آگاہ نہیں کیا گیا، قانونی طور پر وکیل اور فیملی ممبر کو آگاہ کرنا ضروری ہے، بغیر کسی کو آگاہ کئے بشریٰ بی بی کی زندگی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

عدالت میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سرجری کے بارے میں اچانک فیملی کو بتایا گیا جس کے بعد فیملی نے جیل میں ملاقات کی، بشریٰ بی بی کی فیملی نے ملاقات کے بعد دیکھا کہ ان کو کالی عینک لگا کر بٹھا دیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق ملاقات کے بعد فیملی کے مطابق بشری بی بی کی میڈیکل کنڈیشن سیریس نوعیت کی ہے، ڈاکٹرز یا جیل حکام کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

بشری بی بی خاتون ہیں اور ان کی سزا بھی سات سال ہے جو کم کے زمرے میں آتی ہے، جیل حکام نے عدالتی حکم کے باوجود مجھے جیل میں بشری بی بی تک رسائی نہیں دی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 15 مئی 2025 سے زیر التوا بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ کریں، بشریٰ بی بی تک فیملی اور وکیل کو رسائی دی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے