پاکستان سٹاک ایکسچینج: رواں ہفتے 100 انڈیکس میں 4 فیصد اضافہ ہوا

رپورٹ کے مطابق ہفتہ بھر میں 100 انڈیکس میں 4 فیصد اضافہ ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 6748 پوائنٹس بڑھ گیا۔

کاروباری ہفتےمیں انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 191 پوائنٹس سے بڑھ کر 1 لاکھ 73 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 6 نفسیاتی حدیں بحال ہوئیں۔

ہفتہ رفتہ کے دوران مارکیٹ میں 1 دن مندی اور 4 دن تیزی رہی، ہفتہ وار کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 404 کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 1 لاکھ 60 ہزار 158 پوائنٹس رہی، 5 روزہ کاروبار کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 776 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں بڑھ کر 19 ہزار 250 ارب روپے ہو گئی، ایک ہفتے میں 2 کھرب 41 ارب روپے مالیت کے 5 ارب حصص کے سودے ہوئے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے