امریکی سچویش روم سے ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی حکام سے رابطہ

سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے جنہوں نے اسلام آباد ٹاکس میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی اور اگلے مذاکرات بھی انہی کی قیادت میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر بات پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کم سے کم ایک مرتبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔

واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب 3 روز بعد امریکا ایران جنگ بندی کی 15 روزہ مدت ختم ہو رہی ہے، صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ اسی ہفتے ڈیل متوقع ہے تاہم امریکا ایران مذاکرات کی نئی تاریخ تاحال طے نہیں کی جا سکی۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا، اجلاس میں نائب صدر کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ، وزیر جنگ اور وزیر خزانہ بھی شریک ہوئے، وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف، وٹکوف، ڈائریکٹر سی آئی اے، چیئرمین جوائنٹ چیفس ڈین کین بھی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شامل تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے