مستقبل میں مزید عالمی مالیاتی ذرائع سے فنڈنگ کیلئے کوشاں ہیں، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یوروبانڈ کے اجرا پر عالمی سرمایہ کاروں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی، مستقبل میں مزید عالمی مالیاتی ذرائع سے فنڈنگ کیلئے کوشاں ہیں۔ زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط اور معیشت مستحکم کرنے پر توجہ ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات کی، ریمنڈس کاروبلس سے پاکستان کی معیشت اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے یورپی یونین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور دیا، جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی تعلقات کا اہم ستون قرار دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بتدریج استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے، پاکستان نے 4 سال بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں کامیاب واپسی کی، حکومت غیرملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اصلاحات کررہی ہے۔

وزیر خزانہ نے پاکستان یورپی یونین بزنس فورم میں شرکت کی دعوت قبول کرلی، وزیر خزانہ 28 اپریل کو ہونے والے فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے