پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات مسترد کر دیئے ہیں، ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات بےبنیاد اور پروپیگنڈا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کا بیان میں کہناتھا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں کر رہا ہے،بھارت کا یہ طرزعمل قابلِ افسوس ہے،بھارت داخلی سیاسی مفادات کیلئے پاکستان کیخلاف جھوٹے بیانیے کو ہوا دے رہاہے،بھارت کی جانب سے ایسے الزامات اس کی پرانی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں،بھارتی الزامات کا مقصد خطے میں اپنی سرگرمیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔
ترجمان کا کہناتھا کہ بھارتی پروپیگنڈا عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے نہیں ہٹا سکتا،بھارت اشتعال انگیز بیانات،سندھ طاس معاہدہ معطلی جیسے اقدامات سے خطے کے امن کونقصان پہنچا رہاہے،عالمی برادری بھارت کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے اور امن کوششیں متاثر کرنے والے اقدامات سے روکے۔
