یورپی یونین کا پاکستان کو 16 کروڑ یورو قرض فراہم کرنے کا اعلان

یورپی یونین نے پاکستان کو مجموعی طور پر 16 کروڑ یورو قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے لیے باقاعدہ قرض معاہدوں پر دستخط 28 اپریل کو ہوں گے۔ یہ معاہدے یورپی انویسٹمنٹ بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان طے پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس مالی پیکیج میں سے 10 کروڑ یورو سندھ میں سیلاب متاثرین کیلئے فراہم کیئے جائیں گے۔ یورپی یونین کے مطابق اس رقم سے تقریباً 21 لاکھ گھروں کی تعمیر ممکن بنائی جائے گی تاکہ متاثرہ خاندانوں کو دوبارہ آباد کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ 6 کروڑ یورو کراچی میں پانی کی فراہمی اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے، جس سے شہریوں کو صاف پانی کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے