ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت آج معمول سے پانچ ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی

 محکمہ موسمیات نےملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت آج معمول سے پانچ ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کےبیشترجصوں میں موسم خشک اورگرم رہنےکا امکان ہے،اسلام آباد اور پنجاب کےوسطی و جنوبی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سےتین تا پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہےگا،جبکہ سندھ اورخیبرپختونخوا کےبیشترحصوں میں درجہ حرارت معمول سےدو سےچار ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کےشمال مشرقی اورجنوبی اضلاع میں بھی درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری تک زیادہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے