ڈیزل کی قیمت کے فارمولے میں تبدیلی کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں،وزیر پیٹرولیم

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ڈیزل کی قیمت کے فارمولے سے متعلق ایک بیان میں کہا کہ فارمولے میں تبدیلی کسی دباؤ کا نتیجہ نہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پیٹرولیم ڈویژن اور ریفائنریز کے درمیان رضاکارانہ معاہدہ طے پایا، ریسرچ ٹیم سے مشاورت کے بعد عبوری فارمولا تیار کیا گیا ہے، ریفائنریز کو اپ گریڈ اور مکمل ڈی ریگولیشن کی طرف لے جانا ہے، ریفائنریز کو عالمی سطح کے مطابق منصفانہ قیمت دینا ضروری ہے۔

وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ قیمت ادائیگی سے مقامی ریفائنریز کو بھارتی ریفائنریز کے ہم پلہ لایا جاسکتا ہے، فارمولا تبدیلی کا مقصد ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی پیداوار بڑھانا ہے، زیادہ مسابقت سے صارفین کے مفادات کا تحفظ ممکن ہے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے تنگ دل سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد میں فیصلوں کی اپیل کردی، کہا پاکستان کی معاشی بہتری کیلئے پالیسی تسلسل ضروری ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے