ایس این جی پی ایل کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت، وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

وزیراعظم شہبازشریف نے ایس این جی پی ایل کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان کی ایس این جی پی ایل کیخلاف پیپرا قواعد کی خلاف ورزی کی شکایت کا نوٹس لے لیا،متعلقہ حکام کو ہدایت کی تحقیقات میں اگر شکایت کی تصدیق ہو تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کوٹینڈرز میں پیپرا قوانین کیخلاف ورزی کی شکایت کی تحقیقات کی ہدایت کردی، کہا ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل پاکستان کی جانب سے ارسال شکایت پر شفاف تحقیقات کی جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے