ججزکی دیگر کورٹس منتقلی، عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، بیرسٹرگوہر

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ میں اورعلی ظفرآج جوڈیشل کمیشن اجلاس کی کارروائی میں شرکت کریں گے، اجلاس میں شرکت کرنےکےحوالےسےسیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5  ججز کی دیگر کورٹس منتقلی پر غور کرےگا، یہ ایک غیرمعمولی اقدام ہے۔ 50 سال میں کسی ہائیکورٹ جج کواسکی رضامندی کےبغیردوسری ہائیکورٹ منتقل نہیں کیا گیا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ یہ اقدام من مانا،غیرمنصفانہ اورسزا دینے کی عکاسی کرتا ہے، یہ عدلیہ پر انتظامیہ کے کنٹرول کو ظاہر کرتا ہے، ہم اس اقدام کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، پہلے سے تقسیم شدہ عدلیہ میں ججز کو آزادانہ طور پر اپنے فرائض انجام دینے دیا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے