سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں کئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے جعلی کلیمز فائل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
رانا محمود الحسن کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کے اجلاس میں چیئرمین اوگرا نے کہا کہ کچھ کمپنیز کے پاس تیل تھا ہی نہیں لیکن انہوں نےحکومت سے کروڑوں روپے مانگے ہیں۔
سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بتایا کہ حکومت نے او ایم سیز کو تین ہفتوں کا 50 سے 55 ارب مزید ادا کرنا ہے، کمیٹی اراکین نے سفارش کی کہ جعل سازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سینیٹر ایمل ولی نے خیبرپختونخوا میں گیس کی کمی کا معاملہ اجلاس میں اٹھا دیا، کمیٹی نے چیئرمین اوگرا سے کےپی میں گیس لوڈ شیڈنگ سے متعلق تین دن میں رپورٹ طلب کرلی
