عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایک غیر معمولی اور تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے افغان مہاجر خواتین کو افغانستان فٹبال ٹیم کی حیثیت میں بین الاقوامی میچز کھیلنے کی باضابطہ اجازت دے دی ہے، جسے خواتین کھیلوں کے میدان میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
فیفا کے مطابق “افغان ویمن یونائیٹڈ ٹیم” کو افغانستان کی آفیشل قومی خواتین ٹیم کا درجہ دے دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ ٹیم پہلی بار عالمی سطح پر باقاعدہ مقابلوں میں حصہ لے سکے گی۔
یہ ٹیم زیادہ تر افغان مہاجر خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں اور طویل عرصے سے بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کی منتظر تھیں۔
فیفا حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے لیے تنظیم نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کیے، جو غیر معمولی حالات میں ٹیموں کی رجسٹریشن اور انہیں عالمی مقابلوں میں شامل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
