ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو سخت جوہری معاہدے پر فوری مذاکرات دھمکی دیتے ہوئے بندوق تھامے تصویر شئیر کردی

Donald Trump shares photo of himself holding gun, threatening Iran with urgent talks on tough nuclear deal

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران پر جوہری مذاکرات کے لیے زور دیتے ہوئے سخت اور دھمکی آمیز لہجہ اختیار کیا ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر “ہوش کے ناخن لیں” اور حالات کو مزید بگڑنے سے بچائیں۔

ٹرمپ نے لکھا کہ ایران موجودہ صورتحال کو سنبھالنے میں ناکام ہے اور اسے جوہری ہتھیاروں سے پاک معاہدوں کی نوعیت کا بھی درست ادراک نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ دانشمندی اسی میں ہے کہ ایران فوری طور پر مذاکرات کی جانب آئے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ بندوق تھامے ہوئے نظر آتے ہیں اور اس پر لکھا تھا “اب مزید نہیں، اچھے ساتھی”، جسے مبصرین نے ایک واضح سیاسی پیغام قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف فضائی کارروائیاں شروع کی تھیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہوا۔ بعد ازاں پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی پر پیش رفت ہوئی، تاہم عملی طور پر تناؤ اب بھی برقرار ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی عالمی تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے، جہاں ایران نے بعض تجارتی جہازوں کی آمدورفت محدود کر دی ہے جبکہ امریکا نے بحری ناکہ بندی ختم کرنے سے انکار کیا ہے، جس کے باعث عالمی تیل و گیس مارکیٹ پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے