پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں ایک دن بعد پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھرمیں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہوکر 453336 روپے پرآگیا،دس گرام سونےکی قیمت 3258 روپے کم ہوکر 388672 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت122 روپےکی کمی سے 6802 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 38 ڈالر مہنگا ہوکر 4308 ڈالرپرآگیا۔
