چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کے تعلقات مجموعی طور پر مستحکم رہے ہیں اور دونوں ممالک کو تعاون بڑھانے اور اختلافات کو کم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب وانگ ژی اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔
چینی میڈیا کے مطابق وانگ ژی نے اس موقع پر زور دیا کہ تائیوان کا مسئلہ چین کے بنیادی مفادات میں شامل ہے، لہٰذا امریکا کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے اس حوالے سے “درست انتخاب” کرنا چاہیے۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، جہاں حالیہ کشیدگی عالمی سفارتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے۔
