پاکستان ایران-امریکا مذاکرات میں باضابطہ ثالث ہوگا، تہران کی تصدیق

Pakistan will be the official mediator in Iran-US talks, Tehran confirms

ایران کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان آئندہ امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں باضابطہ ثالث کا کردار ادا کرے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات سے فوری نتائج کی توقع رکھنا غیر حقیقی ہوگا، تاہم تہران ایک ایسا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس سے خطے میں جنگ کے خطرات کم کیے جا سکیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقائی کشیدگی، بحری راستوں پر پابندیوں اور توانائی کے بحران نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کو اپنی تجارتی سرگرمیوں، خصوصاً تیل کی ترسیل اور درآمدات میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث بعض متبادل زمینی راستے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی اور بحری نقل و حرکت عالمی توانائی منڈی کے لیے اہم مسئلہ بنی ہوئی ہے، کیونکہ یہ راستہ عالمی تیل و گیس کی ترسیل کا بڑا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں کشیدگی کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ممکن ہے، جبکہ امریکی حکام کی جانب سے سخت موقف اور بحری اقدامات کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے