برطانیہ کا روس کے مقابل نئی بحری فورس بنانے کا اعلان

Britain announces creation of new naval force to counter Russia

برطانیہ نے روس کے بڑھتے اثر و رسوخ کے مقابل ایک نئی مشترکہ بحری فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں نیدرلینڈز سمیت شمالی یورپ کے متعدد ممالک شامل ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نیا اتحاد نیٹو سے باہر ایک علیحدہ میری ٹائم فورس کے طور پر تشکیل دیا جائے گا، جس کا مقصد خطے میں بحری سلامتی کو مضبوط بنانا اور مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

برطانوی نیول چیف کے مطابق اس فورس میں نورڈک اور بالٹک ممالک بھی شامل ہوں گے، جبکہ مجموعی طور پر تقریباً 10 ممالک کی بحری افواج مشترکہ تربیت اور آپریشنز میں حصہ لیں گی۔

منصوبے کے تحت اس فورس کو 2029 تک مکمل جنگی صلاحیت کے ساتھ فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس کے لیے ایک مرکزی کمانڈ سینٹر لندن میں قائم کیا جائے گا، جہاں سے تمام آپریشنز کی نگرانی کی جائے گی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اقدام یورپ میں سیکیورٹی خدشات اور روس کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم پیش رفت ہے، جو مستقبل میں خطے کے اسٹریٹجک توازن پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے