ایشین انڈر 18 ہاکی کپ 2026 کا شیڈول جاری، پاکستان کا پہلا مقابلہ چین سے ہوگا

Schedule for Asian U-18 Hockey Cup 2026 released, Pakistan's first match will be against China

ایشیا میں جونیئر ہاکی کے بڑے ایونٹ کے لیے تیاریاں مکمل ہو گئیں، ایشین ہاکی فیڈریشن نے مینز انڈر 18 ایشیا کپ 2026 کے باضابطہ شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 29 مئی سے 6 جون تک کاکامیگاہارا، جاپان میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں ایشیا کی مضبوط ترین جونیئر ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گی، جبکہ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں بھارت، جنوبی کوریا، میزبان جاپان، چائینز تائپے اور قازقستان شامل ہیں۔

پول بی میں پاکستان کے ساتھ ملائیشیا، بنگلہ دیش اور چین کو رکھا گیا ہے، جہاں مقابلہ نسبتاً سخت ہونے کی توقع ہے۔

پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 30 مئی کو چین کے خلاف کرے گی، جبکہ دوسرا میچ 31 مئی کو ملائیشیا کے خلاف کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم اپنا آخری گروپ میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔

ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 5 جون کو جبکہ فائنل 6 جون کو کھیلا جائے گا، جس میں ٹاپ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے آئیں گی۔

ماہرین کے مطابق یہ ایونٹ نہ صرف نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے بلکہ مستقبل کے بین الاقوامی اسٹارز کو ابھرنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے