پشاور میں غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ون پشاور نے غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ای ٹی او ون کے مطابق شہری اپنی غیر رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کی فوری رجسٹریشن مکمل کریں جبکہ واجب الادا ٹوکن ٹیکس بھی بروقت ادا کیا جائے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانہ، گاڑیوں کی ضبطگی اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای ٹی او ون مسعود الحق کا کہنا ہے کہ مؤثر اور شفاف نظام کے قیام کے لیے شہری اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ ٹرانسپورٹ نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے